کاروبار
Time 06 جنوری ، 2021

ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 600 روپےکا اضافہ ہوا ہےجس کے بعد فی تولہ قیمت ایک لاکھ 16 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونےکی قیمت میں 515 روپےکا اضافہ ہوا ہے اور 10گرام سونا 99 ہزار966 روپےکا ہوگیا ہے۔

  ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7 ڈالر اضافے سے 1955 ڈالر فی اونس ہے۔


مزید خبریں :