08 جنوری ، 2021
سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق دائر صدارتی ریفرنس بد دیانتی پر مبنی ہے۔
ایک بیان میں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ریفرنس کے ذریعے آئین اورپارلیمنٹ کو غیر متعلقہ ظاہر کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آئینی ترمیمی بل کے لیے پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہوئی، حکومت اب یو ٹرن لے رہی ہے کہ سینیٹ الیکشن آئین کے تحت نہیں ہوتے لہذا آئینی ترمیم درکار نہیں۔
سابق چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ صدر مملکت نے جیسے ججز کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا، اسی طرح اپنے سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے سپریم کورٹ کو گمراہ کر رہی ہے۔