Time 10 جنوری ، 2021
پاکستان

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے دو بزرگ شہری زخمی

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دو بزرگ شہری زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بڑوھ اورخنجر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔

آئی ایس پی آر  نے بتایا کہ بھارتی فوج نے شہری آبادی کو مارٹر گولوں اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو بزرگ شہری زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے یکم جنوری سے اب تک 38 بار سیز فائر معاہدہ کی خلاف ورزی کی ہے۔

مزید خبریں :