دنیا
20 ستمبر ، 2012

بھارت:فیس بک پر پولیس کے خلاف تبصرہ کرنے والی دوشیزہ گرفتار

 بھارت:فیس بک پر پولیس کے خلاف تبصرہ کرنے والی دوشیزہ گرفتار

کراچی… محمد رفیق مانگٹ…بھارت میں ٹریفک پولیس کے بارے اپنے فیس بک صفحہ پر قابل اعتراض تبصرہ پوسٹ کرنے والی قومی یوارڈ یافتہ دوشیزہ کو گرفتار کر لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق بھارت میں قومی بہادری ایوارڈ کی فاتح 22 سالہ لڑکی کو فیس بک کے صفحہ پرمبینہ طور پر چندی گڑھ ٹریفک پولیس کے خلاف توہین آمیز تبصرے پوسٹنگ کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ گیتا چوپڑا بہادری ایوارڈ کے فاتح حنا بخشی پر الزام ہے کہ اس نے چندی گڑھ UT ٹریفک پولیس کے خلاف اپنے فیس بک صفحہ پر توہین آمیز زبان کا استعمال کیا۔حنا نے دعویٰ کیا کہ اسے اس بات پرہراساں کیا جارہا ہے کہ اس کی دوست کے گھر سے اس کا ملٹی یوٹیلٹی وہیکل چوری ہو گیا تھا۔جس پر اس نے گاڑی چوری کی ایف آئی آر درج کرائی،اس نے الزام عائد کیا کہ پولیس کی طرف سے اس معاملے میں پیش رفت کے حوالے سے رابطہ نہیں کیا گیا تھا اور جب اس نے اپنے کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی کوشش کی تو اسے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا ۔اس کے بعد چندی گڑھ پولیس کے متعلق فیس بک کا صفحہ پر اس نے تبصرہ کردیا۔تاہم حنا نے اس کی تردید کی کہ اس نے فیس بک کے صفحہ پر کوئی قابل اعتراض تبصرہ پوسٹ کیا،اس کا کہنا تھا کہ اس نے ایک عام آدمی کو درپیش مشکلات کو اجاگر کرنے کی کوشش کی تھی۔اس نے اصرار کیا کہ اس کا تبصرہ عام نوعیت کا تھا کسی کو ہدف کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔

مزید خبریں :