پاکستان
Time 14 جنوری ، 2021

جماعت اسلامی کا کراچی میں کل سے دھرنے دینے کا اعلان

جماعت اسلامی کراچی کی تحریک حقوق کراچی مہم نئے مرحلے میں داخل ہوگئی، جماعت اسلامی کراچی نے کل سے شہر میں دھرنے دینے کا اعلان کیا ہے۔

ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کراچی دشمنی کا ثبوت دے رہی ہیں، پی ایس پی کے لوگ چائنہ کٹنگ میں ملوث رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کراچی کو صوبے کا حصہ ہی نہیں سمجھتے اور نہ ملازمتیں دی جارہی ہیں اور نہ ادارے ٹھیک کیے جارہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے مطالبہ کیا کہ کراچی کی آبادی تین کروڑ ہے اسے درست گنا جائے،ان کاُکہنا تھا کہ وزیر اعظم نے کراچی کے لیے 1100 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا جس کا کراچی کے شہریوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوا جبکہ جماعت اسلامی نے اس شہر کی تعمیر و ترقی میں کرادر ادا کیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے واضح کیا کہ کل سے تحریک حقوق کراچی کے تحت احتجاج کا آغاز کیا جارہا ہے،، کل نرسری اسٹاپ پر دھرنا ہوگا، 16 جنوری کو فائیو اسٹار چورنگی، 17 جنوری کو الہ دین پارک، 23 جنوری کو کریم آباد جبکہ 28 جنوری کو شہر کے 50 کے قریب مقامات پر دھرنے دیے جائیں گے۔

مزید خبریں :