پاکستان
Time 14 جنوری ، 2021

گھر میں آگ لگنے سے تین بچے اور ان کی دادی جاں بحق

لاہور میں وحدت روڈ پر گھر میں آگ لگنے سے تین بچوں اور خاتون سمیت 4 افراد جھلس کر جاں بحق  ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق وحدت روڈ کے گھر میں ہیٹر سے رضائیوں کو آگ لگی جس کی لپیٹ میں آکر تین بچے اور ان کی دادی جھلس گئیں۔

دادی بچوں کو باہر لے جانے کی بجائے بد حواسی میں باتھ روم لے گئی جہاں انکا دم گھٹ گیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں 8 سالہ عبیرہ ،5 سالہ ہادی، ایک سالہ حنان اور ان کی دادی رخسانہ شامل ہیں۔

آگ پانچ مرلے کے گھر میں لگی جس سے پورا گھر جل گیا۔

مزید خبریں :