پاکستان
Time 15 جنوری ، 2021

سردی سے بچنے کیلئے آگ کیوں لگائی؟ اورنج لائن سیکیورٹی عملے کا مزدوروں پر تشدد

لاہور میں گلشن اقبال اورنج لائن اسٹیشن پر عملے نے 5 مزدوروں کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

پانچ مزدوروں نے گلشن اقبال میٹرو اسٹیشن کے نیچے سردی سے بچنے کیلئے آگ جلا رکھی تھی جس پر اورنج لائن اعوان ٹاؤن کا عملہ خواتین سمیت موقع پر پہنچا اور مزدوروں کے کان پکڑوا دیے پھر ڈنڈوں سے بری طرح تشدد کرنے لگے۔

اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی اور تشدد کرنے والے اورنج لائن عملے کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے ڈنڈے بھی برآمد کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملازمین فرمان، تنزیل، جاوید، عامر اور وقاص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :