پاکستان

فہد ملک قتل کیس کی کوریج کے دوران ملزمان اور وکلا کا جیو کے کیمرا مین پر حملہ

اسلام آباد: بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کی کوریج کے دوران جیو نیوز کے کیمرا مین پر ملزمان نے حملہ کردیا  جس کے نتیجے میں کیمرا مین ناصر مغل زخمی ہوگئے۔

جیونیوز کے مطابق بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کی کوریج کے دوران جیونیوز کے کیمرا میں ناصر مغل کو احتساب عدالت کے باہر قتل کے ملزمان اور وکلا نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

ویڈیو اسکرین گریب

کیمرا مین ناصر مغل نے عدالت سے نکلتے ملزمان کی فوٹیج بنانا شروع کی تو ہتھکڑی لگے قتل کے ملزمان نے فوٹیج بنانے سے منع کرتے ہوئے کیمرا مین پر حملہ کردیا، اس دوران ملزمان سمیت 20 سے 25 افراد نے کیمرا مین پر حملہ کیا اور ان میں وکلا بھی شامل تھے۔

ملزمان نے تشدد کرکے جیو نیوز کے کیمرا مین ناصر مغل کے کپڑے پھاڑ دیے اور موبائل فون بھی توڑ دیا جب کہ تشدد سے ناصر مغل کے منہ پر زخم آئے۔

نمائندہ جیونیوز کے مطابق ملزمان محمد ہاشم، نعمان اور راجا ارشد نے ہتھکڑی سمیت کیمرا مین ناصرمغل پر تشدد کیا اور پولیس اس موقع پر خاموش تماشائی بنی رہی۔

ملزمان کے شدید تشدد سے جیو نیوز کے کیمرا مین ناصر مغل لہولہان ہوگئے جس پر انہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید خبریں :