24 جنوری ، 2021
وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس 27 جنوری کو طلب کرلیا۔
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزراء شریک ہوں گے جبکہ اجلاس میں مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کا نوٹیفکیشن متوقع ہے۔
اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ نیپرا کی سالانہ رپورٹ پیش کی جائے گی۔
مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد اور اوگرا آرڈیننس میں ترمیم کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
اجلاس میں 18ویں ترمیم کے بعد ہائیر ایجوکیشن کے معاملات پر بھی غورہوگا۔
خیال رہے کہ حکومتی اتحاد میں شامل متحدہ قومی موومنٹ کراچی میں مردم شماری کے نتائج پر تحفظات کا اظہار کرچکی ہے جبکہ جماعت اسلامی اور پاک سر زمین بھی مردم شماری کے نتائج پر شدید اختلاف رکھتے ہیں۔