Time 28 جنوری ، 2021
پاکستان

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کو مزید 2 عہدے تفویض

فائل فوٹو

اسلام آباد: چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کو مزید دو عہدے تقویض کردیے گئے۔

سرکاری حکام کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز این ڈی ایم اےکے چیئرمین کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور  وفاقی حکومت نے چیئرمین ایرا کا عہدہ خالی ہونے پر نئی تقرری کی بجائے جنرل اختر نواز کو اضافی چارج دینے کا فیصلہ کیاہے۔

حکام کا کہنا ہےکہ ایرا کے ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ بھی خالی ہے جس کا اضافی چارج بھی لیفٹینینٹ جنرل اختر نواز کو تفویض کردیاگیا ۔

وفاقی حکومت کے احکامات پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹی فیکشن جاری کردیا۔

مزید خبریں :