کاروبار
Time 28 جنوری ، 2021

سندھ اور بلوچستان کےصارفین کیلئےگیس کی قیمتوں میں اضافےکی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سندھ اور بلوچستان کےصارفین کیلئےگیس کی قیمتوں میں اضافےکی منظوری دے دی۔

گیس کی قیمتوں میں 39 روپے 89 پیسہ فی ایم ایم بی ٹی یواضافے کی منظوری دی گئی۔

اوگرا نے سوئی سدرن کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا ، گیس کی قیمت بڑھانےکااطلاق حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا، 

گیس کی اوسط قیمت 778 روپے 59 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی منظوری سےپہلےگیس قیمتوں میں اضافہ لاگونہیں ہوگا، سوئی نادرن کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر ابھی فیصلہ ہونا ہے، سوئی نادرن کی درخواست پرفیصلہ آنےکےبعدوفاقی حکومت حتمی فیصلہ کرے گی۔

مزید خبریں :