عالیہ بھٹ نے 'نمبر 8' سے محبت کا اعتراف کرلیا

 رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے تعلق اور شادی کے بارے میں کافی عرصے سے افواہیں گردش کر رہی ہیںٖ،فوٹو: فائل 

بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے تعلق اور شادی کے بارے میں کافی عرصے سے افواہیں گردش کر رہی ہیں اور دونوں اکثر  ایک ساتھ بھی نظر آتے ہیں تاہم میڈیا پر ایک دوسرے کے حوالے سے بالکل بھی بات نہیں کرتے۔

حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں عالیہ بھٹ سے ان کے ایک مداح نے پوچھا کہ یہ بات درست ہے یا غلط کہ آپ 8 نمبر سے سے پیار کرتی ہیں جس پر عالیہ نے نہایت ہی منفرد انداز میں اس کا جواب دیا۔

عالیہ بھٹ نے اس سوال پر انسٹاگرام اسٹور ی پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دونوں ہاتھوں سے دل کا نشان بنائے کھڑی ہیں اور ان کے چہرے پر شرماہٹ بھی دیکھی جاسکتی ہے، یعنی عالیہ نے قبول کرلیا کہ وہ نمبر 8 کو پسند کرتی ہیں۔

 لیکن اس نمبر کو عالیہ کی جانب سے پسند کرنے کی ایک خاص بات ہے اور وہ یہ ہے کہ یہ نمبر رنبیر کپور کا پسندیدہ نمبر ہے اور وہ اکثر 8 نمبر کی جرسی پہنے نظر آتے ہیں۔

فوٹو: انسٹاگرام، عالیہ بھٹ

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں شادی کی خبروں پر عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ ' سب لوگ یہ کیوں پوچھتے ہیں کہ میں کب شادی کروں گی؟ آپ کو پتہ ہے میں ابھی صرف 25 سال کی ہوں اور میرے خیال میں اس وقت شادی کرنا بہت جلدی ہوگی'۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں عالیہ کا کہنا تھاکہ میری شادی پر تبصرہ کرنے والوں کو تھوڑا انتظار کرنا چاہیے، انہیں انتظار کے بعد اچھی خوشی دیکھنے کو ملے گی اور وہ مایوس نہیں ہوں گے۔

مزید خبریں :