پاکستان
Time 07 فروری ، 2021

مراد علی شاہ وائٹ کالر کرمنل ہیں، حلیم عادل کے وزیراعلیٰ سندھ پر الزامات

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔

میڈیا سے گفتگو میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھاکہ مراد علی شاہ وائٹ کالر کرمنل اور ان کے والد غیر قانونی تعمیرات کے بانی ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ مراد علی شاہ کا رشتہ دارکروڑوں کی کرپشن کرتا ہے اور کینیڈا بھاگ جاتا ہے، مراد علی شاہ کے بہنوئی کے بہنوئی کو نوازا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ملیر میں اُن کی قانونی زمین پر غیرقانونی اقدام کیا گیا، یہ چوروں کی طرح آئے، وزیر اعلیٰ سندھ نے خود کل کی کارروائی کی نگرانی کی، مراد علی شاہ کے کہنے پر کل زیور، فرنیچر اور سامان چوری کیا گیا۔

ان کا کہنا تھاکہ تھانے میں درخواست دینے پر اُلٹا مجھ پرایف آئی آر درج کی گئی۔

خیال رہے کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران کار سرکار میں مداخلت، سرکاری ملازمین پر حملے اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اینٹی انکروچمنٹ نے ملیر میں سرکاری زمین واگزارکرانے کیلئے حلیم عادل شیخ کا خاندانی فارم ہاؤس بلڈوز کیا تھا۔

مزید خبریں :