پاکستان
Time 09 فروری ، 2021

لاہور کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

لاہور: محکمہ صحت پنجاب نے شہر کے 6 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

جیونیوز کے مطابق محکمہ صحت نے بیدیاں روڈ، ڈیفنس فیز 3 اور 5 کی گلیوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے لاک ڈاؤن کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن والے علاقوں میں مارکیٹس، دفاتر اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے جب کہ فیصل ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن اور مناواں کے علاقوں میں بھی گلیاں سیل کی جائیں گی۔

مزید خبریں :