Time 11 فروری ، 2021
پاکستان

پنجاب حکومت کا احتجاج میں شریک سرکاری ملازمین کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

پنجاب حکومت نے ڈیوٹی سے غیرحاضر ہو کر حکومت مخالف احتجاج میں شریک ہونے والے سرکاری اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم جاری کر دیا۔

ایس اینڈ جی اے ڈی نے پنجاب کے مختلف محکموں کے افسران کے نام مراسلے میں کہا ہے یہ بات علم میں آئی ہے کہ پنجاب حکومت کے کچھ ملازمیں ڈیوٹی سے غیرحاضر ہو کر حکومت مخالف احتجاج میں حصہ لے رہے ہیں جو کہ مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹریز جمعرات کے روز اپنے ملازمین کی حاضری یقینی بنائیں، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور رپورٹ شام 4 بجے تک ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو فراہم کی جائے۔

خیال رہے کہ تنخواہوں میں اضافے کے لیے سرکاری ملازمین کی جانب سے گزشتہ روز اسلام آباد میں احتجاج کیا گیا اور اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئی اور کچھ ملازمین کو پولیس نے گرفتار بھی کیا تھا۔

مزید خبریں :