کاروبار
12 فروری ، 2012

سندھ میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت بند کیئے گئے سی این جی اسٹیشن کھل گئے

سندھ میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت بند کیئے گئے سی این جی اسٹیشن کھل گئے

کراچی…سندھ میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت بند کیئے گئے سی این جی اسٹیشن کھل گئے۔گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت سندھ میں بند کیئے گئے سی این جی اسٹیشن آج صبح 9بجے جبکہ بہاول پور اور فیصل آباد رریجن میں گزشتہ رات 10بجے کھول دیئے گئے۔سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشن کل صبح 9بجے 24گھنٹوں کے لئے بند کیئے گئے تھے۔جو آج صبح کھول دیئے گئے ہیں۔سی این جی کی بندش سے عوام کو مشکلات کاسامنا رہتا ہے۔ جبکہ سی این جی اسٹیشن کی بندش کے باعث پبلک ٹرانسپوٹرز بھی منہ مانگے کرائے وصول کرتے ہیں۔فیصل آباد ریجن کے علاقوں سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، خوشاب،میانوالی اورچنیوٹ اور بہاولپورریجن کے علاقوں رحیم یارخان،بہاول نگر اور دیگر میں بھی سی این جی اسٹیشن گزشتہ رات 10بجے ڈھائی دن کی بند ش کے بعد کھول دیئے گئے۔

مزید خبریں :