پاکستان
Time 18 فروری ، 2021

رجسٹرڈ ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل انتہائی سستی روی کا شکار

لاہور میں رجسٹرڈ ہیلتھ ورکرز کوویکسین لگانے کا عمل انتہائی سستی روی کا شکارہے، ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواتین ڈاکٹرز اورنرسز کی بڑی تعداد نےابھی تک ویکسین نہیں لگوائی۔

مرد ہیلتھ ورکزر کی نسبت خواتین ہیلتھ ورکزر کی بہت کم تعدادنےابھی تک ویکسین لگوائی۔

جیو نیوز کو موصول ڈیٹا کےمطابق میو اسپتال میں رجسٹرڈ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 5ہزار ہے جن میں سے اب تک صرف375ہیلتھ ورکرز نے ویکسین لگوائی ،ان میں ویکسین لگوانے والی خواتین کی تعداد صرف 100 ہے۔

سروسز اسپتال میں 2ہزار356 رجسٹرڈ ہیلتھ ورکرز ہیں، ان میں 330 ہیلتھ ورکرزنے ویکسین لگوائی جن میں خواتین کی تعدادصرف 40 فیصد ہے۔

جنرل اسپتال میں رجسٹرڈ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 3500 ہے، وہاں264 ہیلتھ ورکرز نے ویکسین لگوائی ،خواتین کی تعداد 89 ہے۔

گنگا رام اسپتال میں 2300 رجسٹرڈ ہیلتھ ورکرز ہیں، 242 ویکسین لگواچکےہیں تاہم ویکسین لگوانے والی خواتین کی تعداد119 ہے۔

جناح اسپتال کی انتظامیہ نے ڈیٹا شیئر کرنے سے ہی انکار کر دیا۔

مزید خبریں :