کھیل
25 ستمبر ، 2012

ورلڈ ٹی 20:بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کے لیے 176کا ہدف

ورلڈ ٹی 20:بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کے لیے 176کا ہدف

پالی کیلے،سری لنکا…عالمی ٹی 20کپ کے ایک اہم میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 176رنز کا ہدف دیا ہے۔اس سے قبل بنگال ٹائیگرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ مشفق الیون کے لیے کافی سودمند ثابت ہوا اور انھوں نے اپنے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 175جیسا قابل قدر مجموعہ ترتیب دیا،جوکہ ٹائیگرز جیسی نوآموز ٹیم کے لحاظ سے کافی اچھامجموعہ نظرآتا ہے۔بنگلہ دیش کو اس مقام پر پہنچانے میں سابق کپتان اور عہد حاضر کے صف اول کے ون ڈے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے مرکزی کردار ادا کیا اور انھوں نے صرف 54گیندوں پر 84کی دھواں دھار اننگز کھیلی،انکے علاوہ تمیم اقبال 24،کپتان مشفق الرحیم 25 دیگر قابل ذکر بیٹسمین تھے۔پاکستان کی جانب سے یاسر عرفات نے تین جبکہ شاہد آفریدی اور سہیل تنویر نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔پاکستان کی فیلڈنگ آج کے میچ میں معیاری نہ تھی، جبکہ گراؤنڈ فیلڈنگ میں بھی کافی خامیاں نظر آئیں۔میچ کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ پاکستان شکست کی صورت میں بھی اگلے مرحلے کے لئے کوالی فائی کر سکتا ہے تاہم اس کو کم از کم 140رنز کا مجموعہ تر تیب دینا ہو گا ۔

مزید خبریں :