دنیا
26 ستمبر ، 2012

دہشتگردی کی جڑیں افغانستان سے باہر تک پھیلی ہوئی ہیں،کرزئی

دہشتگردی کی جڑیں افغانستان سے باہر تک پھیلی ہوئی ہیں،کرزئی

نیویارک. . . افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی جڑیں افغانستان سے باہر تک پھیلی ہوئی ہیں۔نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ افغانستان کئی دہائیوں سے بیرونی مداخلت اور دہشت گردی کا شکار ہے ۔دہشتگردی کی جڑیں افغانستان سے باہر تک پھیلی ہوئی ہیں۔ افغان عوام امن کی خواہش رکھتے ہیں۔افغان امن عمل میں پاکستانی بھائیوں کی شراکت چاہتے ہیں۔حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کیلئے کام کرنا ہوگا۔

مزید خبریں :