24 فروری ، 2021
لاہور چڑیا گھر کے 3 جانور سفید ٹائیگر، زیبرا اوربھورا ریچھ اپنی طبعی عمر پوری کرنے کے بعد ا نتہائی لاغراوربیمار ہوچکے ہیں۔
لاہور چڑیاگھر انتظامیہ کے مطابق لاغر سفید ٹائیگر کی عمر 16 سال ہوچکی اور قدرتی ماحول میں اس کی اوسطاً عمر 8 سے 10 سال تک رہتی ہے جبکہ چڑیا گھروں کے محفوظ ماحول میں ان کی عمر بڑھ کر 15سال تک ہوجاتی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہےکہ یہ سفید ٹائیگرخون کی بیماری کے باعث چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہے۔
انتظامیہ کے مطابق بھور ے ریچھ کی اوسطاً عمر 25 سال جبکہ چڑیا گھر میں 30 سال تک ہوتی ہے، 2005 میں چڑیا گھر لایاجانے والا بھورا ریچھ بھی بیمار اورکمزور ہوچکا ہے۔
چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برچل زیبرا کی قدرتی ماحو ل میں طبعی عمر 25 سال تک اور چڑیا گھروں میں 16 سال تک ہوتی ہے، چڑیا گھر کا بوڑھا زیبرا بھی چلنے پھرنے سے قاصر اوربیمارہے جسے فوڈ سپلیمنٹ پر زندہ رکھا گیا ہے۔
چڑیاگھر انتظامیہ نے محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کو ایک خط لکھ کر انہیں تلف کرنے کی اجازت طلب کی ہے جبکہ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب نے اس حوالے زو منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس اگلے ماہ طلب کرلیا ہے۔