Time 24 فروری ، 2021
دنیا

پوپ فرانسس نے کورونا سے ذاتی معالج کی ہلاکت کے بعد نیا ڈاکٹر چن لیا

گزشتہ دنوں پوپ فرانسس کے ذاتی معالج کورونا کے باعث چل بسے تھے— فوٹو:فائل 

کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے کورونا سے ذاتی معالج کی ہلاکت کے بعد نیا ڈاکٹر چن لیا۔

گزشتہ دنوں پوپ فرانسس کے ذاتی معالج کورونا کے باعث چل بسے تھے جس کے بعد اب انہوں نے نیا معالج مقرر کیا ہے۔

ویٹی کن سٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پوپ نے 69 سالہ ڈاکٹر روبرٹو برنابئی کو نیا ذاتی معالج مقرر کیا  گیا جو کہ روم کے ہی مقامی اسپتال میں فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

خیال رہے کہ پوپ فرانسس  کو جنوری میں کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔

مزید خبریں :