Time 25 فروری ، 2021
کھیل

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے عہدے کی مدت میں توسیع کا امکان

فائل فوٹو

لاہور: ‏پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس 27 فروری کو کراچی میں ہو گا جس میں  چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے عہدے کی مدت میں توسیع کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔

‏کراچی میں ہونے والے گورننگ بورڈ کے اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی احسان مانی کریں گے جس میں اہم امور زیر بحث آئیں گے  جب کہ چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو اجلاس میں کرکٹ اپ ڈیٹس بھی دیں گے ۔ 

اجلاس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی،  حالیہ سیریز اور مستقبل کے ٹورز پر بات ہوگی جب کہ پاکستان سپر لیگ کے امور  اور ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے کامیاب انعقاد پر بورڈ آف گورنرز کو بریف کیا جائے گا اور ساتھ ہی کووڈ 19 ٹیسٹنگ اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت ہو گی ۔

ذرائع کے مطابق  وسیم خان کے 3 سالہ عہدے کی مدت اگلے برس فروری میں ختم ہو رہی ہے جس میں توسیع کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :