Time 25 فروری ، 2021
پاکستان

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کمی

350 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 10 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار  جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 350 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 10 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونےکی قدر 300 روپے کم ہوکر 94 ہزار 564 روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کےمطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 19 ڈالر کم ہوکر 1790 ڈالر فی اونس ہے۔


مزید خبریں :