Time 02 مارچ ، 2021
پاکستان

وزیراعظم کی جانب سے اراکین اسمبلی اور اتحادیوں کے اعزاز میں ظہرانہ

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اراکین اسمبلی اور اتحادیوں کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں ظہرانہ دیا گیا، ظہرانے میں تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق ظہرانے میں شریک تمام ارکان اسمبلی  نے حکومتی امیدواروں کو  ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن ہم جیتیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ارکان اسمبلی کے ساتھ اب وہ مسلسل رابطے رکھیں گے، سینیٹ انتخابات جیت کر عوامی مفاد کی قانون سازی کریں گے، ایک طرف ہم ہیں دوسری طرف مافیا کھڑا ہے، غریب کے حالات بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

وزیر اعظم نے تمام ارکان اسمبلی کو کل بروقت اسمبلی پہنچنے کی ہدایت کی۔ ظہرانے میں حکومتی اتحادی ارکان نے بھی حفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد کی حمایت کا اعلان کیا۔

مزید خبریں :