وینا کے سابق شوہر کی درخواست پر سماعت، وزارت خارجہ کو آخری مہلت

اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہرکی جانب سے اپنے بچوں کی پاکستان منتقلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس معاملے میں وزارت خارجہ کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت دیدی۔

عدالت نے ریمارکس دیے  کہ اسد خٹک کا الزام ہے کہ دبئی میں پاکستانی قونصل خانے نے اختیارات کاغیرقانونی استعمال کیا، دفترخارجہ اس متعلق جواب جمع کروائے۔

مزید خبریں :