Time 06 مارچ ، 2021
انٹرٹینمنٹ

شہناز گِل کے ساتھ بادشاہ کا گانا ’فلائے‘ ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

—اسکرین گریب

بھارت کے مقبول ترین ریئلیٹی شو بگ باس سیزن 13 سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والی پنجابی گلوکارہ و اداکارہ شہناز گِل کا ریپر بادشاہ کے ساتھ نیا گانا آتے ساتھ ہی چھا گیا۔

گزشتہ روز بھارتی ریپر بادشاہ کا گانا ’فلائے‘ یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا جس کی ویڈیو میں پنجابی گلوکار و اداکارہ شہناز گِل نے جلوے بکھیرے ہیں۔

بادشاہ کے نئے گانے کی ویڈیو کی عکس بندی مقبوضہ کشمیر میں کی گئی ہے جہاں ہر طرف برف ہی برف نظر آ رہی ہے۔

شہناز گِل اور بادشاہ کا گانا ’فلائے‘ ریلیز ہوتے ساتھ ہی اس قدر مقبول ہو گیا کہ اسے ایک دن میں ہی تقریباً 78 لاکھ سے زائد بار سنا جا چکا ہے۔

خیال رہے کہ شہناز گِل بگ باس کے بعد سے متعدد میوزک ویڈیوز میں جلوہ گر ہو چکی ہیں اور ان دنوں وہ کینیڈا میں ہیں جہاں وہ فلم ’حونصلہ رکھ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

مزید خبریں :