بگ باس 13 کی شہناز گل نے اپنا وزن کیسے کم کیا؟

فوٹو: فائل

بھارت کے مقبول ترین ریئلٹی شو بگ باس 13 سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی پنجابی گلوکارہ اور اداکارہ شہناز گل نے ایک سال میں اپنا وزن کافی کم کر کے سب کو ہی حیران کر دیا ہے۔

گلوکارہ و اداکارہ شہناز گل سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتی ہیں اور ان کی تصاویر اور اسٹائل سے ان کے چاہنے والے خوب محظوظ ہوتے ہیں۔

شہناز گل بگ باس سیزن 13 کی رنر اپ رہ چکی ہیں اور ریئلٹی شو کے بعد سے یہ متعدد میوزک ویڈیوز میں آ چکی ہیں۔

شہناز گل کی پہلی اور حال ہی کی تصاویر کو دیکھنے کے بعد ایک واضح تبدیلی نظر آئی ہے اور وہ یہ کہ اب ان کا وزن کافی کم ہو گیا ہے۔

فوٹو: فائل

گلوکارہ و اداکارہ شہناز گل نے 6 ماہ کے دوران 12 کلو وزن کم کر کے اپنے چاہنے والوں کو حیران کر دیا ہے۔

شہناز گل نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ان کے پاس کرنے کو کچھ خاص نہیں ہوتا تھا اور بگ باس کے بعد سے متعدد لوگوں نے ان کے وزن کا مذاق اڑایا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اسی وقت میں نے یہ فیصلہ کیا کہ میں بھی وزن کم کر سکتی ہوں، یہ بلکل بھی مشکل نہیں ہے، اگر آپ واقعی یہ چاہتے ہیں تو۔

شہناز نے بتایا کہ انہوں نے وزن کم کرنے کے لیے کوئی خاص طریقہ کار نہیں اپنایا بلکہ وہ اپنی بھوک سے کم کھانا کھایا کرتی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ اگر مجھے دو روٹی کی بھوک لگتی تھی تو میں صرف ایک ہی روٹی کھایا کرتی تھی۔

مزید خبریں :