پاکستان

وزیراعظم کا حیدر گیلانی ویڈیو میں موجود ارکان قومی اسمبلی کی خدمات کا اعتراف

وزیراعظم عمران خان سے ارکان قومی اسمبلی جمیل احمد اور فہیم خان نے ملاقات کی ہے ۔

پیپلزپارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی کے ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتانے والی ویڈیو اسکینڈل میں شامل پاکستان تحریک انصاف کے دو ارکان قومی اسمبلی فہیم خان اور جمیل احمد سامنے آ گئے ہیں۔

انہی ارکان اسمبلی نے وزیراعظم عمران سے ملاقات کی جبکہ یہ ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دونوں ارکان کی پارٹی کیلئے خدمات کو سراہا۔

مزید خبریں :