06 مارچ ، 2021
علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود چار کرداروں کی وزیر اعظم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
چاروں ارکان قومی اسمبلی عطاء اللہ، اسلم خان، جمیل احمد اور فہیم خان نے وزیر اعظم سے قومی اسمبلی میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔
وزیر اعظم عمران خان نے چاروں ارکان کی پارٹی کے لیے خدمات کو سراہا اور کہا کہ آپ نے بدعنوان عناصر کو بے نقاب کیا، آپ کی یہ قربانی پارٹی ہمیشہ یاد رکھے گی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ویڈیو دیکھنے کے بعد پی ٹی آئی کے بیانیے کو تقویت ملتی ہے کہ یہ کرپٹ ہیں ، یہ لوگ ہر چیز کو پیسے سے تولتے ہیں،سینیٹ کی نشست ہارنے کی بڑی وجہ بھی پیسے کا استعمال ہے۔