پاکستان
13 فروری ، 2012

صوبے کی صورتحال کو خراب کرنے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے،حکومت بلوچستان

کوئٹہ … حکومت بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبے کی صورتحال کو خراب کرنے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، امریکی ایوان نمائندگان میں بلوچستان کے مسئلے پر بحث پاکستان کیاندرونی معاملات میں مداخلت ہے، جس کی کسی ملک کو اجازت نہیں دی جانی چاہئیے۔کوئٹہ میں جاری کردی ایک اعلامیہ میں صوبائی حکومت کے ترجمان نے قومی پریس میں بلوچستان کے حوالے سے شائع ہونے والی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں موجودہ صورتحال کی زمہ داری صوبائی حکومت پر عائد کرنا کسی طور جائز نہیں یہ مسائل حکومت کو ورثے میں ملے، دوسری جانب صوبائی حکومت روز اول سے مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کا شروع دن سے موقف ہے کہ صوبے کا مسئلہ طاقت کے ذریعے نہیں بلکہ سیاسی طور پر حل کیا جانا چاہئے،جبکہ اس وقت صوبے میں کوئی سیاسی قیدی موجود نہیں ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کابینہ کے اراکین کے اغواء اور اسمگلنگ کی کاروائیوں میں ملوث ہونے کی اطلاع بے بنیاد ہے اور اگر کسی کو اس حوالے سے کوئی خدشات ہیں تو واضح نشاندہی کی جانی چاہئیں تاکہ حقائق سامنے آسکیں،ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اغواء برائے تاوان جیسے اقدامات کو حکومت نفرت کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اس کے تدارک کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، ایسے واقعات صرف بلوچستان میں ہی نہیں ہورہے بلکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی امن و امان کی صورتحال کوئی زیادہ مختلف نہیں،لاپتہ افراد کے مسئلہ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے ٹھوس اقدامات کی بدولت کئی لاپتہ افراد کو منظر عام پر لایا جاسکا، جبکہ مسخ شدہ لاشوں کا ملنا صوبے میں صورتحال کے بگاڑ کا باعث ہے، اس کا فوری تدارک کیا جانا اورذمہ دار افراد کو سامنے لایا جانا انتہائی ضروری ہے۔

مزید خبریں :