بلاول کی چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی سے ملاقات

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی۔

بلاول بھٹو زرداری چوہدری برادران سے ملاقات کیلئے لاہور کے علاقے گلبرگ میں ان کی رہائش گاہ پہنچے۔

اعلامیے کے مطابق  پی پی وفد میں قمر زمان کائرہ اور سید حسن مرتضیٰ  موجود تھے جبکہ ق لیگ کی جانب سے طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی، سالک حسین اور حسین الٰہی شریک ہوئے۔

ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کیلئے حمایت بھی مانگی۔

اس سے قبل بلاول نے لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف کے ظہرانے میں شرکت کی۔

مزید خبریں :