07 مارچ ، 2021
سوئٹزرلینڈ میں حجاب پر پابندی کے ریفرنڈم میں ابتدائی نتائج کے مطابق سوئس عوام کی اکثریت نے پابندی کے حق میں ووٹ دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے 26 کینٹونز میں سے 22 کینٹونز سے آنے والے نتائج کے مطابق 54 فیصد لوگوں نے نقاب پر پابندی لگانے کے حق میں ووٹ دیا۔
ریفرنڈم کا حتمی نتیجہ کچھ گھنٹوں میں متوقع ہے، جس کے بعد سوئٹزرلینڈ میں عوامی مقامات حجاب کرنے اور برقعہ پہننے پر پابندی ہوگی۔
خیال رہے کہ سوئٹزرلینڈ کی حکومت حجاب پر پابندی کے حق میں نہیں تاہم دائیں بازو کی جماعت سوئس پیپلز پارٹی کے مطالبے پر یہ ریفرنڈم کرایا گیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی 86 لاکھ آبادی میں سے صرف 5 فیصد مسلمان ہیں جن کی اکثریت کا تعلق ترکی، بوسنیا اور کوسوو سے ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں کوئی خاتون برقعہ نہیں پہنتی جب کہ صرف 3 خواتین ایسی ہیں جو نقاب کرتی ہیں۔