07 نومبر ، 2024
اسرائیل نے جدید امریکی جنگی طیاروں کے لیے امریکی کمپنی سے 5.2 ارب ڈالر کا معاہدہ کرلیا۔
معاہدے کے تحت اسرائیل امریکی کمپنی بوئنگ سے 25 جدید ایف 15 جنگی طیارے حاصل کرے گا۔
یہ معاہدہ رواں سال اسرائیل کے لیے منظور کی جانے والی امریکی امداد کا حصہ ہے۔
معاہدہ اسرائیل کو جدید ایف 15 طیاروں کی فراہمی 2031 میں شروع ہوگی اور ہر سال 4 سے 6 طیارے فراہم کیے جائیں گے۔
اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق نئے طیارے زیادہ طویل پرواز کرسکیں گے اور زیادہ گولہ بارود لے جاسکیں گے۔
خیال رہے کہ امریکا 7 اکتوبر 2023 کو غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک اسرائیل کو 40 ارب ڈالر کے ہتھیار فراہم کرنے کے معاہدے کرچکا ہے۔