Time 07 نومبر ، 2024
دلچسپ و عجیب

آخر گاڑی کے شیشوں پر یہ سیاہ نقطے کیوں موجود ہوتے ہیں؟

اس کی وجہ بہت دلچسپ ہے / فائل فوٹو
اس کی وجہ بہت دلچسپ ہے / فائل فوٹو

کیا آپ نے گاڑی میں سفر کرتے ہوئے ونڈ شیلڈ اور دیگر شیشوں کے کناروں پر چھوٹے سیاہ نقطوں یا بلیک ڈاٹ کو دیکھ کر کبھی سوچا کہ آخر ان کا مقصد کیا ہے؟

گاڑیوں کے شیشوں پر ننھے سیاہ نقطوں کا یہ پیٹرن دیکھنے میں اچھا لگتا ہے مگر یہ صرف سجاوٹ کے لیے نہیں۔

درحقیقت ان کی موجودگی کی ایک دلچسپ وجہ ہے۔

ویسے یہ جان لیں کہ 1950 اور 60 کی دہائی سے گاڑیوں کے شیشوں میں یہ بلیک ڈاٹس موجود ہیں۔

اس زمانے میں گاڑیوں کے شیشوں کو اپنی جگہ پر برقرار رکھنے کے لیے گوند یا گلیو جیسے لیس دار مواد کو استعمال کیا جاتا تھا۔

یہ مواد اپنا کام تو بہت اچھے انداز سے کرتا تھا مگر وہ دیکھنے میں بہت برا لگتا تھا۔

اس کے نتیجے میں کمپنیوں کی جانب سے بلیک rim شیشوں کے کناروں پر لگانے کا سلسلہ شروع ہوا جن کو frits کہا جاتا تھا۔

یہ frits سرامکس پینٹ سے تیار کیے جاتے تھے جس سے لیس دار مواد کو چھپایا جاتا۔

بتدریج frits کی جگہ بلیک ڈاٹس کو دینے کا سلسلہ شروع ہوا جو موٹی سیاہ پٹی کے مقابلے میں زیادہ خوبصورت محسوس ہوتے ہیں۔

ان نقطوں کی پوزیشن بھی بہت اہم ہوتی ہے جسے ہاف ٹون پیٹرن کہا جاتا ہے۔

نظروں کو خوبصورت نظر آنے کے ساتھ ساتھ یہ نقطے ایک اور اہم کام بھی کرتے ہیں۔

یہ بلیک ڈاٹس شیشوں کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے کا بھی کام کرتے ہیں۔

گاڑی کے شیشے اور ونڈ شیلڈ سورج کی روشی میں گرم ہو جاتے ہیں، خاص طور پر بلیک پینٹ گلاس زیادہ تیزی سے گرم ہوتا ہے۔

یہ بلیک ڈاٹس حرارت کو زیادہ بہتر انداز سے تقسیم کر دیتے ہیں جس سے ونڈ شیلڈ اور شیشوں کو گرم ہونے سے نقصان نہیں پہنچتا۔

مزید خبریں :