کھیل
13 فروری ، 2012

اسکواش کھلاڑی سعد شاہد کو نیا پاسپورٹ مل گیا

 اسکواش کھلاڑی سعد شاہد کو نیا پاسپورٹ مل گیا

کراچی … انڈر19 کے عالمی نمبر پانچ اسکواش کھلاڑی سعد شاہد کو نیا پاسپورٹ مل گیا ہے۔سعدشاہد کا کہنا ہے کہ انہیں پاسپورٹ مل گیا ہے اور اب وہ ملک کا نام دنیا میں روشن کریں گے۔انڈر19 کے عالمی نمبر پانچ اسکواش کھلاڑی سعد شاہد نے جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ایف آئی اے کے افسران نے نیا پاسپورٹ دے دیا ہے ،سعد شاہد نے کہا کہ انہیں جرمنی اور پرتگال میں ایونٹ کھیلنا ہے، جس کے لیے انہیں ویزہ درکار ہے اور اس لیے وہ وہ آج صبح آٹھ بجے ویزے کے لیے جرمن قونصلیٹ جائیں گے۔سعد شاہد نے کہا کہ جس طرح حکومت نے ان کی مدد کی، وہ ملک کا نام مزید روشن کریں گے۔اسکواش کھلاڑی سعد شاہد سے ہفتے کے دن کراچی کے علاقے صدر میں ڈاکووٴں نے لوٹ مار کی تھی۔جس میں ڈاکو ان کاپاسپورٹ بھی ساتھ لے گئے تھے۔ واقعے کے بعد وزیر داخلہ رحمان ملک نے اسکواش کھلاڑی سعد شاہد کے کراچی میں لٹنے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں فوری طور پر پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔سعد شاہد کو 16 فروری سے پیرس میں فرینچ اوپن کھیلنے کے لیے جانا ہے۔

مزید خبریں :