09 مارچ ، 2021
سندھ پولیس میں احتساب کے عمل کویقینی بنانے کیلئے نیا یونٹ بنانےکا فیصلہ کرلیا گیا۔
حکام کے مطابق ’انٹرنل اکاؤنٹیبیلیٹی یونٹ‘ کی سربراہی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) پولیس رینک کا افسر کرے گا اور حال ہی میں ترقی پانے والے فرحت جونیجو انٹرنل اکاؤنٹیبیلیٹی یونٹ کے سربراہ ہوں گے۔
حکام نے بتایا کہ یونٹ قیام کا مقصدپولیس اہلکاروں کے خلاف شکایات اورکرپشن کی روک تھام ہے۔
حکام کے مطابق ایڈیشنل آئی جی محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی پوسٹ کو ختم کرکے نئی پوسٹ بنائی جارہی ہے۔