13 فروری ، 2012
کراچی … پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ میں سینیٹ کی نشستوں پر ردو بدل کردیا گیا ہے ،مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کو سینیٹ میں پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سندھ میں ٹیکنوکریٹ کی مخصوص نشست پر پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار ہونگے جبکہ پیپلز پارٹی ضلع جیکب آباد کے صدر پناہ اوڈو کا نام فہرست سے خارج کردیا گیاہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز ڈاکٹر فورم سندھ کے صدر ڈاکٹر کریم خواجہ اب جنرل نشست پر سینیٹ کے الیکشن میں امیدوار ہونگے ،ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ قیادت کے حکم پر کیا گیا۔