11 مارچ ، 2021
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے حکومت کے نامزد امیدوار مرزا محمد آفریدی کا کہنا ہے کہ خود پر اعتماد کرنے پر وہ وزیراعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں۔
وفاقی حکومت نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے خیبر پختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر مرزا آفریدی کو نامزد کر دیا ہے۔
مرزا آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کرنے کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا میں چاہتا ہوں کہ سابقہ فاٹا کی محرومیوں کو دور کیا جائے۔
خیال رہے کہ پی ڈی ایم نے چیئرمین سینیٹ کے لیے یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چیئرمین کےلیے عبدالغفور حیدری کے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔
حکومت کی جانب سے صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مرزا آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نامزد کیا گیا ہے۔
12 مارچ یعنی کل نو منتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے جس کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب عمل میں آئے گا۔
صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس کل صبح 10 بجے بلانے کی سمری منظور کرلی ہے۔