پاکستان
28 ستمبر ، 2012

روشن خیال طلبہ کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،الطاف حسین

 روشن خیال طلبہ کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،الطاف حسین

لندن…ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن خیال نوجوانوں ،بزرگوں ،خواتین خصوصاً طلبہ کو سامنے آکر ملک سے فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خاتمے اورملک کوامن وہم آہنگی کی راہ پرڈالنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے یہ بات ایم کیوایم لاہور زون کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ الطاف حسین نے کہا پنجاب زون کے ذمہ داروں کو ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر اپنے اور حوصلے اور ہمت کے ساتھ ملک سے فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خلاف اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ملک میں تمام مسالک کے ماننے والے ایک دوسرے کے مسلک کا احترام کریں کیونکہ ملک اس وقت اندرونی اور بیرونی سازشوں کا شکار ہے اور اس کیلئے میں نے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو دعوت فکر دی لیکن کسی نے میری بات پر دھیان نہیں دیا ، میں نے عوام میں شعوری بیداری کی جدوجہد جاری رکھی ،یہی وجہ ہے کہ پنجاب سمیت ملک کے تمام صوبوں کے غریب و متوسط اور روشن خیال لوگ تیزی سے متحدہ قومی موومنٹ میں شامل ہورہے ہیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ آپ تمام تحریکی ذمہ داران ایم کیوایم کے فکر وفلسفے کے مطابق ایک روشن خیال پاکستان کے قیام کیلئے اپنی جدوجہد میں تیزی لائیں اور میرے پیغام کو ڈسٹرکٹ ،تحصیل اور ٹاوٴنز میں پھیلائیں۔

مزید خبریں :