پاکستان
13 فروری ، 2012

ایم کیوایم نے8 ارکان کو سینیٹ انتخابات کیلئے نامزد کردیا

ایم کیوایم نے8 ارکان کو سینیٹ انتخابات کیلئے نامزد کردیا

کراچی … متحدہ قومی موومنٹ نے8 ارکان کو سینیٹ انتخابات کے لئے نامزد کردیا گیا ہے۔ذرائع کے کے مطابق نامزد ارکان میں مصطفی کمال، نسرین جلیل، بیرسٹرفروغ نسیم، کنور نوید جمیل، کنور خالد یونس، علی شیر زئی، نائلہ لطیف،عارف مسیح شامل ہیں، ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم 2 جنرل نشستوں، 1 ٹیکنوکریٹ اور 1 خاتون کی نشست پر سینیٹ انتخابات لڑے گی، جبکہ ایم کیو ایم کے تین ارکان سینیٹ کی نشست سے دستبردار ہورہے ہیں، سینیٹ کی چوتھی نشست کے لئے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں مذاکرات منگل کو ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری اور پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور گزشتہ دنوں ملاقات بھی کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :