28 ستمبر ، 2012
نیویارک…متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنونیرو وفاقی وزیر سمندر پارپاکستانیز ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان مارک گراس مینسے نیویارک کے مقامی ہوٹل میں ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں پاکستان کی معیشت و تعلیم کی ترقی سمیت ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ملکوں کے درمیان مستقل بنیاد دوں پررابطوں کومزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اس مو قع پر ایم کیوایم امریکہ و کینیڈا کے نگراں اعلیٰ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور نگراں عباد الرحمن بھی موجود تھے۔ Marc Grossman نے ایم کیوایم کے نمائندہ وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ امریکہ پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کا خواہش مند ہے اس میں پاکستان کے مسائل کے حل پوشیدہ ہے۔انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہاکہ قائد اعظم کے پاکستان کی سالمیت و خود مختاری کا احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کی جانب سے ملک بھرمیں فرقہ وارنہ و مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارگی قائم کرنے کیلئے کی جانے والی کوششیں قابل تعریف ہے اورانہوں نے ایم کیوایم کی وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیاں دور ہونی چاہیے اورپاکستان میں امن قائم کرنے کیلئے امریکہ اور پاکستان کو مشترکہ لائحہ عمل تیارکرنے کی ضرروت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی میں امریکہ کا تعاون قابل ستائش ہے اور پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنا ہر ممکن تعاون جارہی رکھے ۔