میشا شفیع کی پوسٹ پر صارفین کی تنقید

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع کو 3 سال جیل کی قید کی سزا کا بھارتی دعویٰ تو گلوکارہ کی تردید کے بعد جھوٹا ثابت ہوگیا ہے تاہم  مداحوں کی تنقید کا سلسلہ اب تک نہ تھم سکا۔

میشا شفیع نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن درج کیا کہ’یہ میری تصویر ہے اور میں جیل نہیں جارہی ‘۔

گلوکارہ کی پوسٹ پر جہاں مداحوں کی جانب سے ان کے جیل نہ جانے کی خبر جھوٹی ہونے پر خوشی کا اظہار کیا گیا وہیں کچھ مداحوں کی جانب سے اس موقع پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

میشا شفیع کی پوسٹ پر ایک صارف نے لکھا کہ آخرت کی جیل تمہاری منتظر ہے تم وہاں جاؤ، مداح کے تبصرے پر اداکارہ نے کمنٹ کیا کہ کیا آپ وہاں سے لائیو رپورٹنگ کررہے ہیں؟

اسکرین گریب

ایک اور صارف نے لکھا کہ کہ تمہیں تو تین سال کی جیل ہوئی تھی جس پر میشا کا کہنا تھا کہ تمہارے خوابوں میں۔

میشا نے گزشتہ روز 3 سال قید کی سزا کی خبر سامنے آنے کے بعد اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ان خبروں کی تردید کی۔

مزید خبریں :