پاکستان: کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد ہوگئی، مزید 40 اموات

ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد تک جا پہنچی جب کہ مزید 40 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 42845 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3449 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 40 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد  رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13757 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 6 لاکھ 19259 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 27188 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 813 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 578314 ہوگئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 262503 ہوگئی ہے جب کہ 4473 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 193054 ہے اور 5919 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 19290 اور ہلاکتیں 202 ہوچکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 77972 اور 2196 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 11377 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 328 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4967 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 50096 ہے اور اب تک 536 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :