21 مارچ ، 2021
قائد اعظم گولڈ کپ نیشنل پولو چیمپیئن شپ ٹیم ڈائمنڈ نے جیت لی۔
ایبک پولو گراؤنڈ میں لاہور پولو کلب کے زیر اہتمام فائنل کورونا ایس او پیز کے تحت کھیلا گیا جبکہ ممبرز اور ان کی فیملیز کو میچ دیکھنے کی اجازت تھی۔
ٹیم ڈائمنڈ نے میچ کے آغاز سے ہی میچ میں برتری حاصل کی جسے آخر تک برقرار رکھا۔
ڈائمنڈز نے پانچ کے مقابلے میں سات گول سے کامیابی حاصل کی، ڈائمنڈ کی طرف سے راہول نے چار، ثاقب خان خاکوانی نے دو جبکہ رومیرو زیولیٹا نے ایک گول اسکور کیا۔
بی این پولو کی طرف سے جان ماریو ٹی ٹو رئیوز اور الوکیو سیلسٹیو نے 2، 2 جبکہ راجہ میکائل سمیع نے ایک گول اسکور کیا۔
اختتامی تقریب میں سال کے بہترین کھلاڑیوں کے ایوارڈز بھی دیے گئے۔
ایمرجنگ ٹیلنٹ ایوارڈ بازل فیصل کھوکھر جبکہ بہترین ویمن کھلاڑی کا ایوارڈ لینا اور اسپرٹ آف پولو ایوارڈ شہریار خان کو دیا گیا۔
ٹورنامنٹ کے بہترین پاکستانی کھلاڑی کا ایوارڈ حسام علی حیدر اور ٹورنامنٹ کے غیر ملکی کھلاڑی کا ایوارڈ راہول لیپ جبکہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے پر خصوصی ایوارڈ ارینسٹو ٹروٹز کو دیا گیا۔