Time 22 مارچ ، 2021
کھیل

کرکٹر شرجیل خان نے فٹنس پر بھرپور کام شروع کردیا

لاہور: کرکٹر شرجیل خان نے فٹنس پر بھرپور کام شروع کردیا اور وہ  قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اکیلے  رننگ کرتے رہے۔

بائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز شرجیل خان اسپاٹ فکسنگ کیس کی پابندی ختم ہونے کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں لیکن ان کی فٹنس کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

فٹنس کی بہتری کے لیے کرکٹر شرجیل خان نے قذافی اسٹیڈیم میں اکیلے رننگ کی اور گراؤنڈ کے پانچ چکر لگائے۔

انٹر اسکواڈ میچ کے موقع پر شرجیل خان انفرادی فٹنس پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

شرجیل خان انٹرا اسکواڈ میچ میں شاداب الیون میں شامل ہیں اور انہوں نے نے 100 فیصد فٹنس اور وزن کم کرنے کو اپنا ہدف بنا لیا ہے۔

مزید خبریں :