کراچی پولیس کا اہلکار اسلحہ کی اسمگلنگ میں ملوث نکلا

کراچی: اسلحہ کی اسمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے متعدد پستول برآمد کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق ماڈل تھانے میں تعینات کانسٹیبل عباس پر خیبرپختونخوا سے 10 پستول کراچی لاکر بیچنےکا الزام ہے، عباس 2016 میں پولیس میں بھرتی ہوا اور 2  سال سے کلفٹن میں تعینات تھا۔

پولیس کے مطابق عباس نے اعترافی بیان میں بتایا کہ دسمبر 2020 میں شادی میں شرکت کے لیے اپنے آبائی شہر نوشہرہ گیا جہاں سے واپسی پر5 پستول کراچی لایا جس میں سے ایک پستول کیماڑی میں میڈیکل اسٹور کے مالک کو فروخت کیا تھا جب کہ  2 پستول کٹی پہاڑی پرایف بی آر کالونی کے رہائشی کو دیے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم نے 2 پستول اپنے اور دوست فیصل کے اسلحہ لائسنس پر اندراج کرائے، ملزم کے قبضے سے متعدد پستول برآمد کیے گئے جب کہ دیگر دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھی 3 پستول برآمد کرلیے۔

مزید خبریں :