25 مارچ ، 2021
لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کی استدعا منظور کر لی گئی۔
منی لانڈرنگ کیس میں پیشی کے موقع پر شہباز شریف نے عدالت میں بتایا کہ وہ اس سال 70 برس کے ہو جائیں گے، کورونا ویکسین لگوانا ان کا بھی حق ہے، آج تک ان کے میڈیکل ٹیسٹوں کی رپورٹس انہیں فراہم نہیں کی گئیں۔
احتساب عدالت نے شہباز شریف کی کورونا ویکسین لگوانے کی استدعام منظور کرتے ہوئے انہیں دو روز میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کا حکم دیا۔
عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو فوری طور پر شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس انہیں فراہم کرنے کا حکم بھی دیا۔