13 فروری ، 2012
اسلام آباد… مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ ہم نے یہی مشورہ دیا کہ جو عدالت کہے گی، حکم پر عمل کیا جائیگا۔ سپریم کورٹ آمد پر میڈیا سے مختصر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اگر دوسرا وزیراعظم لانا پڑا تو وہ بھی پیپلز پارٹی سے ہی ہوگا۔ چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ پرویزمشرف کو اچھا مشورہ دیا تھا اور وزیراعظم گیلانی کو بھی اچھا ہی مشورہ دیا ہے۔