کھیل
30 ستمبر ، 2012

ورلڈ ٹی 20:روایت بر قرار،ورلڈ کپ میں پاکستان کو بھارت سے پھر شکست

ورلڈ ٹی 20:روایت بر قرار،ورلڈ کپ میں پاکستان کو بھارت سے پھر شکست

کولمبو…عالمی ٹی 20کپ کے اہم ترین میچ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو ایک یک طرفہ مقابلے کے بعد آٹھ وکٹوں سے ہراکر ایونٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔اس سے قبل پاکستان کی ٹیم نے کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو جیت کے لیے 129رنز کا ہدف دیا تھا ، جسے بھارتی ٹیم نے صرف دو وکٹو ں پر 17اوورز میں پورا کرلیا۔بھارت کی جیت میں مرکزی کردار نوجوان بیٹسمین ویرات کولہی نے ادا کیا اور انھوں نے 78ناٹ آؤٹ کی شاندار باری تراشی۔انکے علاوہ سہواگ 29اور یووراج سنگھ نے 19رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ویرات کولہی کو انکی شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔پاکستان کی جانب سے صرف شاہد آفریدی اور رضا حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ،آج کے میچ میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کو کھیل کے ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کیا، اور بھارتی اننگز کے دوران پاکستانی بالرز اور فیلڈرز بے بسی کی تصویر بنے نظر آئے۔اب پاکستان کو اپنااگلا میچ منگل کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا ہے،اور گرین شرٹس کے لیے یہ میچ جیتنا نہایت ضروری ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :