کہیں جانے کا ارادہ نہیں، ادھر بیٹھ کر آپ کا علاج جاری رکھوں گی، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہےکہ  وہ چند دن بیمار کیا ہوئیں ،کانپتی حکومت کو امید ہوگئی کہ شاید علاج کروانے باہر جانے لگی ہیں۔

ایک ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ  آپ کی امیدوں پر پانی پھیرنے کے لیے بتا دوں کہ آپ کو گھر بھیجنے تک کہیں جانے کا ارادہ نہیں، مریم  ادھر ہی بیٹھ کر آپ کا علاج جاری رکھے گی انشاءاللّہ۔

 خیال رہے کہ گذشتہ دنوں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی تھیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف کو تیز بخار اورگلے میں شدید درد کی شکایت ہے، اس لیے انہوں نے  چار روز کے لیے تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کر دی ہیں۔

مزید خبریں :